اسلام آباد /پشاور:پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں ناراض ارکان نے سخت تقریریں کیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر مشاورت کے لیے ہوا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی اجلاس بے نظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر کے بعد ناراض دھڑے کے سخت جملوں نے ماحول تلخ کردیا۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کے سخت جملوں پر وزیراعلیٰ ناراض ہوگئے۔ ناراض ارکان، تحفظات دور کرنے کی وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے باوجود اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رکن اسمبلی فضل الٰہی نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں سب نے شرکت کی، ہم ناراض اراکین نے مطالبہ کیا کہ حلف لینے کیلئے کنونشن کروایا جائے، سینیٹ انتخابات کی طرح بانی کی رہائی تحریک پر بھی سب سے حلف لیا جائے۔فضل الٰہی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف باتوں سے نہیں عمل سے ہوگی، ہماری باتوں پر ناراض ہوئے۔
خیبر پختونخوا‘پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس بد نظمی کا شکار‘وزیر اعلی ناراض ہو گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل