اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ ووٹ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کا ہے، میرپور ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام سے 27جولائی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔27جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کے میرپور ڈویژن کے تمام نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔
کشمیری عوام برابری کے حق کیلئے ساتھ دیں‘ بلاول بھٹو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل