کوئٹہ:سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف موثر کارروائیوںکے دوران مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کی کمین گاہیں تباہ کرکے اسلحہ، بارود ، ایمونیشن ، آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد برآمد کرلیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے مستونگ میں کھڈ کوچہ اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشن العزم کے دوران گزشتہ روز کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا آپریشن میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ کارروائی کے دوران متعدد کمین گاہوں کو تباہ کرکے اسلحہ، ایمونیشن بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیاگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
مستونگ‘ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ کھڈکوچہ میں13دہشتگرد ہلاک‘ سیکورٹی ذرائع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل