اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل بقیہ نمبر73صفحہ5پر کی قیمت میں4روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ پھر عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا، پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔22 جولائی کیلئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ 24 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔
ڈیزل فی لیٹر4روپے 80پیسے پیٹرول 3روپے 66پیسے فی لیٹر مہنگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل