ملک دشمن عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی بروقت حکمت عملی اور جرا¿ت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل عزم اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سرپرست دہشت گرد گروہ اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ پاکستان کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں قیامِ امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ریاستی ادارے بھرپور قوت اور یکجہتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں