اسلام آباد / کوئٹہ:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چی¿رپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ انصاف کی فراہمی سے وابستہ شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا ایک سنگین اور افسوسناک عمل ہے، جو نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ امن و امان کے خلاف بھی کھلی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی، مضبوط اور مو¿ثر اقدامات سے ہی ممکن ہے، اور پوری قوم اس ناسور کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہے۔انہوں نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب فرمائے اور وطنِ عزیز کو امن، استحکام اور دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی، مضبوط اور موثر اقدامات سے ہی ممکن ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل