کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان میر علی حسن زہری نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیشن جج اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک، بزدلانہ اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ ایسے مذموم حملوں کا مقصد صوبے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔میر علی حسن زہری نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور ہمت دے، زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور ملک و صوبے کو امن، استحکام اور خوشحالی سے ہمکنار کرے۔ آمین۔
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے‘میر علی حسن زہری کی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملے کی شدید مذمت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل