اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔صدرِ مملکت نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ءکی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صدرِ مملکت نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا ءکی ۔صدر مملکت نے کہاکہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ صدرزر داری نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار پاکستان کے امن اور ریاستی اداروں کے عزم کو کبھی کو کمزور نہیں کرسکتے
پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا،صدر مملکت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل