آئندہ 24 گھنٹوں میںراوی میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان

نارووال…….پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ مزید برآں 20 سے 24 جولائی کے دوران دریائے راوی، نالہ بئیں، دریائے بسنتر اور نالہ ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران متوقع شدید بارشوں کے باعث ضلع نارووال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریںبارش کے دوران یا بعد میں دریاں، نہروں، ندی نالوں اور سیلابی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔بجلی کی تنصیبات، کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور ٹوٹی ہوئی برقی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔غیر ضروری سفر سے حتی الامکان اجتناب کریں اور صرف ناگزیر صورت میں احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔بچوں کو پانی بھرے مقامات، ندی نالوں اور سیلابی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔علاوہ ازیں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع نارووال میں انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ بھی عمل میں لایا جاچکا ہے،دریاں،نہروں،ندی،نالوں اور تلابوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے مذکورہ بالا سرگرمیوں میں شامل بچوں اور انکے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں