بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد/لاہور…….ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 20پیسے اضافے کا امکان ہے،منظوری کی صورت میں صارفین پر 18ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29جولائی کو سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں