حکومت نے فوری طور پر چینی برآمد کرنے کی تجویز موخر کر دی

اسلام آباد…….وفاقی حکومت نے فوری طور پر چینی برآمد کرنے کی تجویز موخر کر دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی کی برآمد پر غور کیا جائے گا تاکہ مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد پر کرشنگ سیزن کے قریب فیصلہ متوقع ہے، شوگر ملزنے 13لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کا دعوی کیا ہے، برآمد سے 50کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی 180روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ فیصلہ مارکیٹ میں قلت کے خدشے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے کیا گیا، حکومت مقامی سٹاک پور اکرنے کیلئے بعد میں چینی کی درآمد سے بچنا چاہ رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت نہ ملی تو آئندہ سیزن میں کسانوں کو بہتر قیمت دینا مشکل ہوگا ،گزشتہ سال چینی برآمد کی اجازت کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمت 180روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں