لاہور(پ ر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سابقہ سیکرٹری جنرل کیپٹن (ر) ڈاکٹر کوثر فردوس کے رفیقِ حیات، سابق صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایڈوائزر ٹو وائس چانسلراور ممتاز معالج ڈاکٹر محمد اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اعظم کی وفات صرف ان کے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے طبی، تعلیمی، دینی اور سماجی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی طب کو خدمتِ خلق کا ذریعہ بنایا، اسلامی اقدار کے فروغ، نوجوان معالجین کی تربیت، معیاری طبی تعلیم اور فلاحی خدمات کے میدان میں گراں قدر کردار ادا کیا۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے طبی شعبے میں پیشہ ورانہ دیانت، انسان دوستی اور اسلامی اخلاقیات کے فروغ کے لیے مثالی خدمات انجام دیں، جبکہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور دیگر قومی اداروں میں ان کی علمی و انتظامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اعظم نہایت باوقار، صاحبِ کردار، نرم خو، مخلص، باصلاحیت اور دردِ دل رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کی زندگی خدمت، دیانت، اخلاص اور اعلیٰ اخلاق کا عملی نمونہ تھی۔ ان کی علمی بصیرت، قائدانہ صلاحیت اور انسانیت کی بے لوث خدمت ہمیشہ انہیں زندہ رکھے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مرحوم کی اہلیہ، سابقہ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کیپٹن (ر) ڈاکٹر کوثر فردوس، تمام اہل خانہ، عزیز و اقارب اور رفقائے کار سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے
ڈاکٹر محمد اعظم کی وفات قومی نقصان ہے: ڈاکٹر حمیرا طارق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل