اسلام آباد……سلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف نے (آج)جمعرات کوسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں مذاکرات کےلئے اکٹھے ہونے پر اتفاق کرلیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی جو تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے قبول کرلی۔وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ سپیکر ایازصادق سے رابطہ کرکے کہیں گے کہ (آج)جمعرات کو تحریک انصاف سے مذاکرات شروع کیے جائیں، اس پر تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس اور تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ مذاکرات کےلئے (آج)جمعرات کوسپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر 5جہاں کہا جائے گا پہنچ جائیں گے۔
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا (آج) اسپیکر آفس میں مذاکرات پر اتفاق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل