لاہور……آج (بدھ )15 جولائی کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس لمحے بیت اللہ کا سایہ تقریباً مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ قدرتی مظہر سال میں صرف دو مرتبہ پیش آتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا آسان اور قدیم طریقہ بھی فراہم کرتا ہے۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج 90 ڈگری کے زاویے پر خانہ کعبہ کے اوپر پہنچے گا۔اس وقت سورج اور خانہ کعبہ ایک ہی عمودی خط میں ہوں گے جس کے باعث عمارت کا سایہ دکھائی نہیں دے گا یا انتہائی مختصر ہو جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ فلکیاتی منظر دوپہر 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر دیکھا جا سکے گا۔ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں موجود مسلمان کسی سیدھی چیز، عمارت، کھمبے یا لکڑی کے سائے کی مخالف سمت دیکھ کر قبلے کا درست رخ متعین کر سکتے ہیں۔
آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل