بلوچستان ‘ماشکیل میں نامعلوم مسلح افرادکی دکان پر فائرنگ 5 افراد قتل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع واشک کے علاقے ماشکیل بازار میں دکان پر 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد محمد حسن ، عبدالقادر ، محسن ، بلال اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں مارے جانے والوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ہے مزید کارروائی ماشکیل پولیس کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں