ملک بھر میں گندم کی کوئی قلت نہیں، رانا تنویر حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے ملک میںگندم کی پیداوار، دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے وہیٹ بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز، تمام صوبوں کے سیکرٹریز زراعت اور سیکرٹریز خوراک، وزارت کے سینئر افسران، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں گندم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی نمائندوں نے متفقہ طور پر اجلاس کو آگاہ کیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی بھی علاقے میں گندم کی کوئی قلت نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے کہ رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن زیادہ رہنے کا تخمینہ ہے۔وہیٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور ملک کے پاس گندم کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں اور مو¿ثر مارکیٹ مینجمنٹ کے لیے ضروری اقدامات کریں،شرکاءنے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ اور مو¿ثر رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں