حکومت سرمایہ کاری، کاروبار اور اختراع کے فروغ کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال

شکاگو۔۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری برادری کو پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری، اختراع اور علم پر مبنی معیشت کی تعمیر میں فعال شراکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے مثبت کردار نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں،حکومت سرمایہ کاری، کاروبار اور اختراع کے فروغ کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ بدھ کو یہاں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کاروں، صنعت کاروں، کاروباری شخصیات، ٹیکنالوجی ماہرین اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ممتاز افراد کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فارچیون 500 کمپنیوں کے سابق اعلی عہدیداروں، مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ ممتاز ماہرین، امریکی ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی پاکستانی نژاد امریکی شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں قومی سلامتی، موثر سفارت کاری اور معاشی استحکام میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو پائیدار اقتصادی ترقی میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے وطن سے مضبوط رشتہ رکھتے ہیں جبکہ پاکستانی نژاد امریکی برادری نے ٹیکنالوجی، مالیات، صحت، توانائی، تعلیم اور تحقیق سمیت ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مشکل مگر ناگزیر معاشی اصلاحات کے ذریعے ملک کو دوبارہ معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی لائی، شرحِ سود میں کمی ممکن بنائی اور پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی بحالی کی ایک کامیاب مثال کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنی سرمایہ کاری، تجربے، پیشہ وارانہ روابط اور مہارتوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے مثبت کردار نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موزوں وقت ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاکستان کو اپنی سرمایہ کاری اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا اہم مرکز بنائیں۔پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس کے شرکا کو حکومت کے قومی معاشی تبدیلی کے پروگرام اڑان پاکستانسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر اور 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی بنیاد فائیو ایز فریم ورک یعنی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، توانائی و بنیادی ڈھانچہ، اور مساوات و بااختیاری پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، سیاحت، معدنیات، بلیو اکانومی، ہنرمند افرادی قوت اور تخلیقی صنعتیں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے ترجیحی شعبوں کی حیثیت رکھتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں