شرجیل انعام میمن کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی۔۔۔۔۔سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت کارروائی ہے۔ وطن کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءپوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وطن پر اپنی جان قربان کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ پوری قوم شہداءکے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے حوصلے اور ایثار کو سلام پیش کرتی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایسی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔سینئر وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ملک کے امن و سلامتی کے خلاف ہر سازش کو قومی اتحاد، عزم اور قربانی کے جذبے سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں