سندھو پر سودا نہیں کریں گے، جنگ بھی کرنی پڑی تو کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

گلگت :نو منتخب وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے امجد حسین ایڈووکیٹ سے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریب حلف برداری میں میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ 7جون کو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری، الیکشن میں نوجوانوں اور خواتین کا بڑا اہم کردار ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیکر بڑی ذمہ داریاں دی ہیں۔انہوں نے کہا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا،گلگت بلتستان کو پاکستان کا ماڈل صوبہ بنائیں گے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔دریں اثناءچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست جھگڑے اور دشمنی کا دوسرا نام ہے،گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، یہاں کے عوام کو آئینی حقوق دلوائے جائیں گے، جی بی میں حکومت جیتنے والے اور ہارنے والے کی بھی ہے، کسی جماعت کو فرق محسوس نہیں ہونے دیں گے، سب گلگت بلتستان کے ہیں، سردیوں سے پہلے ہم گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کروائیں گے،ہم نے ملٹری سطح پر بھارت کو شکست دی تو انہیں ہضم نہیں ہوئی، ہم آپ کو جواب دیں گے، سندھو پر سودا نہیں کریں گے، جنگ بھی کرنی پڑی تو کریں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آج تک ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں، انہوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، یہاں کے عوام کو آئینی حقوق دلوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب یہاں کے نمائندے میرے ساتھ قومی اسمبلی میں ہوں گے، حق ملکیت کا جو پیپلز پارٹی نے وعدہ کیا اس وعدے پر عملدرآمد کیا جائے، یہاں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے فارمنگ کی جا سکتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا، گلگت بلتستان کے مسلم لیگ کے نمائندوں نے ہماری حمایت کی، آپ کو محسوس نہیں ہونے دیں گے کہ ہم حکومتی اور آپ اپوزیشن بینچوں پر ہیں، ہم مل کر اس خطے کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو وفاق میں ہمیں مل کر کام کرنا ہے وہ ہم کریں گے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسا معاشی ماحول بنائیں کہ یہاں کے لوگوں کو روزگار ملے، سب سے زیادہ میریٹ یہاں گلگت بلتستان میں موجود ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جی بی میں حکومت جیتنے والے اور ہارنے والے کی بھی ہے، کسی جماعت کو فرق محسوس نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ میرا منشور حق حاکمیت،حق ملکیت اور روزگار ہے، آنے والے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میرا یہی منشور ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں