تیز ہواو¿ں کے ساتھ طوفانی بارش، بختیارآباد کا قدیمی فوڈ گودام کا ایک حصہ منہدم

تیز ہواو¿ں کے ساتھ طوفانی بارش، بختیارآباد کا قدیمی فوڈ گودام کا ایک حصہ منہدم

بختیارآباد (لیاقت علی ڈومکی) بختیارآباد اور گردونواح میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ طوفانی بارش, بختیارآباد کا قدیمی فوڈ گودام کا ایک حصہ منہدم, چادر کی پلیٹیں اڑ گئی, طوفانی بارش کے باعث بجلی کی تاریں اور دیوار گر گئی, خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بختیارآباد, لہڑی اور سبی میں تیز طوفانی ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق طوفانی بارش کے باعث بختیارآباد اور لہڑی کے درمیان 33 ہزار کے وی بجلی کی تقریبا دو درجن پول کی تاریں گر گئیں۔ جس کی وجہ سے لہڑی اور گردونواح کی بجلی 15 گھنٹے معطل رہنے کے بعد کیسکو انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بحال کر دی گئی۔ جبکہ تیز طوفانی ہواو¿ں کے باعث بختیارآباد کا قدیمی انگریز دور کا فوڈ گودام کا ایک حصہ گر گیا اور اس کی لوہے کی چادریں اڑ گئیں۔ دوسری جانب سبی اور لہڑی کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاو¿ں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ دریائے ناڑی سے 32000 ہزار کیوسک, دریا? لہڑی سے 47616 کیوسک جبکہ تلی ریور سے 20000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ایریگیشن حکام کے مطابق دریاوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کے باعث صورتحال کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں