شرجیل انعام میمن سے وفاقی وزیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی ملاقات
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے وفاقی وزیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، مسئلہ کشمیر، قومی یکجہتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ? کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اور حکومتِ سندھ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر سطح پر بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی جانب سے مسئلہ? کشمیر کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کشمیر جیسے قومی مفاد کے معاملات پر تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ، باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ? کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون اور پوری قوم کا متفقہ قومی مو¿قف ہے، حکومتِ سندھ مسئلہ? کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ملاقات کے اختتام پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون کو سندھ کی روایتی ثقافت کی علامت سندھی لنگی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔