کوئٹہ میں فائرنگ معروف ریسٹورنٹ کے مالک جاں بحق،اہل خانہ کاقومی شاہراہ پر رکھ کردھرنا جاری

کوئٹہ :کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معروف ریسٹورنٹ کے مالک کو بحق کردیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ شہر کے معروف ریسٹورنٹ کابل جان کے مالک ہاشم نورزئی کچلاک سے کوئتہ شہر کی طرف آرہے تھے کہ کچلاک بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگی ہیں جن میں سے ایک گولی سر جبکہ دو گولیاںبازوں پر لگی ہیں سر پر لگنے والی گولی جان لیواثابت ہوئی۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔دریں اثناءکابل جان ہوٹل کے مالک کے قتل کے خلاف انکے اہل خانہ اورشہریوں نے نعش بلیلی کسٹم کے مقام پر رکھ کر قومی شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ لواحقین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں لی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اورشدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں