گوادر میں 24 مرد و خواتین میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

گوادر(خ ن) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے محکمہ تعلیم ضلع گوادر میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 24 مرد و خواتین میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کیےاس پیش رفت کے ساتھ ضلع گوادر صوبے کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے بعد امیدواروں کو تقرری کے آرڈرز حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی لواحقین کوٹہ پالیسی پر عمل درآمد اور مرحوم سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو روزگار کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کوششوں سے اس عمل کی تکمیل کے نتیجے میں 24 مستحق خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، جس سے ان کے معاشی استحکام اور مالی مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ضلع میں تعلیمی معیار کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے مو¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریاں ایسے خاندانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں جن کے کفیل سرکاری ملازمت کے دوران انتقال کر گئے۔ اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کو معاشی سہارا فراہم کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کو باعزت روزگار کے مواقع دینے میں مدد ملے گی تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ سمیت یونیسف کے ضلعی مینجر عادل نودزئی نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں