خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مکہ الائنس فار ڈیفنس کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے نعمان محمود کو مکہ الائنس فار ڈیفنس کا سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کےلئے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن و استحکام کےلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں