ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ستمبر 2026ءمیں ترسیلاتِ زر 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 12.7 فیصد زیادہ ہیں۔خرم شہزاد کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلاتِ زر میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ان کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب سے 89 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجی گئیں۔ترسیلاتِ زر میں اضافے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم کی آمد میں بہتری قرار دیا جارہا ہے۔ حکومتی مو¿قف کے مطابق یہ اضافہ معاشی اصلاحات اور بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں