زیارت، ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

زیارت (خ ن)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زیارت میں اساتذہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک پ±روقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی الہجرہ کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ تھے، جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زیارت کی پرنسپل سمیت کالج کی معزز اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران طالبات نے اپنی اساتذہ سے محبت، عقیدت اور احترام کے اظہار کے لیے مختلف پروگرامز پیش کیے۔ اس موقع پر اردو اور انگریزی تقاریر کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے اپنی اساتذہ کی محنت، رہنمائی، کردار سازی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے طالبات نے اپنی اساتذہ کو تحائف بھی پیش کیے، جس پر اساتذہ نے طالبات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے محبت بھرے جذبات کو سراہا۔ اس موقع پر ٹیچرز ڈے کے خصوصی کیک کی بھی رونمائی کی گئی، جس پر “Happy Teachers Day” درج تھا۔ اساتذہ اور طالبات نے مل کر کیک کاٹا۔۔تقریب سے پروفیسر عبدالحمید ، پروفیسر عجب خان ، مہمانِ خصوصی پروفیسر شبیر احمد بڑیچ ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زیارت پروفیسر نقیب کاکڑ اور دیگر معزز اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے اساتذہ کے عظیم مقام، طالبات کی تربیت و کردار سازی میں ان کے کردار اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے تمام طالبات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی اساتذہ کے لیے محبت، احترام اور خلوص کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخری مرحلے میں اردو تقریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر طالبات کی محنت، قابلیت اور بہترین کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات پیش کیے گئے۔اس کے علاوہ معزز اساتذہ کی خدمات اور بھرپور شرکت کے اعتراف میں سووینئرز اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔پرنسپل کی جانب سے طالبات کے لیے چائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس پر طالبات نے کالج انتظامیہ اور تمام اساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یہ خوبصورت نشست استاد اور شاگرد کے درمیان محبت، احترام اور باہمی تعلق کی ایک بہترین مثال بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں