ریونیو امور میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، احمد زیب

لورالائی(خ ن)۔ اسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کی زیرِ صدارت تحصیلدار اور پٹواریوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ مال سے متعلق امور، ریونیومعاملات، عوامی مسائل کے فوری حل سرکاری ریکارڈ کی بروقت تکمیل و درستگی اور زیرِ التواءکیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد زیب نے تحصیلدار اور پٹواریوں کو ہدایت کی کہ عوام کو ریونیو سے متعلق معاملات میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور شہریوں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے سرکاری ریکارڈ کو مکمل، درست اور اپ ڈیٹ رکھنے، زیرِ التواءکیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ محکمہ مال براہِ راست عوام سے متعلق اہم شعبہ ہے، اس لیے تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی، ایمانداری، شفافیت اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق انجام دیں۔ ریونیو امور میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ عوام کو مو¿ثر اور بہتر خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیےاجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد بھی شریک تھے، جنہوں نے محکمہ مال سے متعلق امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اجلاس کے اختتام پر افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ ریونیو سے متعلق تمام معاملات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں