ڈپٹی کمشنر حب کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد
سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل کی سربراہی میں منعقدہ کھلی کچہری میں مسائل کے انبار لگا دیئے گئے شہریوں کو درپیش تمام مسائل حل کریں گے یقین دہانی۔ NHA ڈبل روڈ اور وندر بائی پاس کے متاثرین کو گورنمنٹ رولز کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ ڈام روڈ متاثرہ حصوں کی مرمت باندیکہ کنراچ روڈ سے جھاڑیوں کی کٹائی محکمہ بی اینڈ آر کو سختی سے ہدایات جاری جلد رپورٹ فراہم کرنے کی تاکید کر دی۔ ڈام وندر موضع ڈان میں پینے کے پانی کے مسائل حل اسکولوں کی مرمت اور سولرائزیشن سمیت وندر کے مختلف منصوبوں کے لئے BSDI میں فنڈز مختص کرنے کی یقین پریس کلب وندر کی عمارت کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی وندر کے احاطے میں ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل کی سربراہی میں منعقدہ کھلی کچہری میں سیاسی سماجی شخصیات نے مسائل کے انبار لگا دیئے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر سیف علی مغل ، چیئرمین امام بخش برہ ، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ ، سیکرٹری عنایت اللّٰہ راٹھور ، ضلعی چیف آفیسر عبدالخاق شاہوانی ، ضلعی چیئرمین جاوید جمالی ، چیف آفیسر عبدالبصیر ، ڈی ڈی ای او شاکر حسین جاموٹ ، ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی ، ڈی ایس پی محمد جان ساسولی ، سیکرٹری عبدالمجید انگاریہ ، سیکرٹری میر ساجد جاموٹ ، چیئرمین عبدالواحد سوری ، کونسلران دھنی بخش انگاریہ ، غلام قادر انگاریہ و دیگر سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی امن وامان چوری ڈکیتیوں منشیات فروشی سمیت خصوصی طور پر سیٹلمنٹ وندر اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حوالے سے شہریوں نے خوب شکایات کیں۔ جبکہ مسلحہ افراد کی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بھی شکایات پیش کی گئی اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار کیخلاف ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ حب نور بخش بزنجو کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نان کوالیفائی ڈاکٹروں کے خلاف فورا آپریشن شروع کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کھلی کچہری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آپ نتیجہ خود دیکھیں گے واضح فرق آئے گا۔ انہوں نے خصوصی طور پر سرکاری اراضیات قابضین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیا باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر وندر سیف علی مغل کی نگرانی میں آپریشن ہوگا جس میں پولیس بھرپور سیکورٹی فراہم کرے گی۔ جبکہ اسپورٹس مینوں کی گزارش پر وندر میں اسپورٹس گراو¿نڈ کی بحالی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔