اسلام آباد۔۔۔۔۔۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام (ای ایف ایف)کے تحت قرض کی پانچویں قسط کے لیے مذاکرات دو ہفتے جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف کے مشن کو جون تک کی معاشی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت اہداف پر بھی بات ہوگی، پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف زیر بحث آئیں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔ ای ایف ایف کی پانچویں قسط میں تقریبا ایک ارب ڈالر اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان نے 37 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، ای ایف ایف پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر کی قسط ستمبر 2024 میں ملی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں موصول ہوئی تھی جبکہ تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
ایف بی آر نے گھی اور کوکنگ آئل سیکٹر میں مبینہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے قیمتیں مقرر کیں
اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گھی اور کوکنگ آئل سیکٹر میں مبینہ ٹیکس چوری روکنے اور پوری صلاحیت کے مطابق ٹیسک وصولی یقینی بنانے کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی ہیں آئندہ ککنگ آئل اور گھی مینوفیکچررز سے اس مقررہ قیمت پر ٹیکس وصولی ہوگی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ سبزیوں اور حیوانی چکنائی و تیل، گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم قیمت پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس)کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریے (ایس پی آئی)کے تحت گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کی اوسط قومی ریٹیل قیمت میں سے 25 روپے فی کلو کم کرکے مقرر کی جائے گی تاہم 25 روپے فی کلو کی یہ رعایت صرف ان رجسٹرڈ افراد کو حاصل ہوگی جو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ اور پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔ نوٹیفکیشن کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کے برانڈز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں ڈالڈا، حبیب، صوفی، میزان، سویا سپریم اور ایوا شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قومی ریٹیل قیمت کے 100 فیصد کے برابر ہوگی۔ کیٹیگری بی میں من پسند، حبیب ہانڈی، سیزنز، کشمیر، کوثر، شاہ تاج، کسان، شفق اور سلطان شامل ہیں۔جن کی قیمت اوسط قیمت کے 93 فیصد کے برابر ہوگی، جبکہ کیٹیگری سی میں دیگر تمام برانڈز شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قیمت کے 85 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق اگست 2026 کےلئے پی بی ایس پورٹل پر 26 جولائی 2026 کو شائع شدہ قیمتوں کی بنیاد پر اوسط قیمت 613 روپے فی لیٹر/کلو بنتی ہے اس میں سے 25 روپے کم کرنے کے بعد کم از کم ریٹیل قیمت 588 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ستمبر 2026 کے لیے کیٹیگری اے کی کم از کم قیمت 588 روپے، کیٹیگری بی کی 547 روپے جبکہ کیٹیگری سی کی 500 روپے فی لیٹر/کلو مقرر کی گئی ہے بعد کے مہینوں کے لیے ریٹیل قیمت کا تعین بھی اسی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔اگر مذکورہ مصنوعات کی سپلائی مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر کی جاتی ہے تو سیلز ٹیکس زیادہ قیمت پر وصول کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا یہ نوٹیفکیشن نومبر 2026 کے ٹیکس پیریڈ تک نافذ العمل رہے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان