قلت پیدا ہونے کی صورت میں فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے ، علی پرویز ملک

لاہور۔۔۔۔۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کی صورت میں اس کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے تاہم فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے،یورپ اور امریکہ میں تیل مہنگا ہو چکا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان میں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،کسی کو اسلام آباد پر یلغار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،عوام کے لیے تیل سستا کرنا میری ذمہ داری ہے،توانائی شعبے کے فیصلے قومی مفاد اور ملکی ضروریات کے مطابق کیے جا رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے،فرانس میں تیل نایاب ہوچکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ذمہ دارحکومت کی حیثیت سے عوام کو تیل کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی پر اثر پڑ رہا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 90 فیصد جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی ڈیزل کا گیلن 6 ڈالر سے بڑھ چکا ہے،فرانس میں پمپس پر پٹرول کی قلت ہو گئی ہے،ڈیزل کی قیمت 2 یورو 40 سینٹ سے بڑھ چکی ہے۔ایران جنگ شروع ہونے سے پہلے پاکستان میں پٹرول کی قیمت 260 اور ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر تھی جبکہ دبئی کے خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تھی، خام تیل کی قیمت132ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے،جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی دبا ﺅبڑھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،وسائل کی تنگی کے باجوود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ خطہ انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کے بعد عالمی تیل منڈی میں ایک بار پھر بھونچال آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے، احتجاج کے ساتھ مسائل کا حل بھی بتایا جائے۔سیاسی بنیادوں پر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں،27 تاریخ کو پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے، موجودہ صورتحال کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کسی کو اسلام آباد پر یلغار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت سردیوں کے دوران عوام کو گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہونے دے گی، چاہے اس مقصد کے لیے 3 کے بجائے 100 ملین ڈالر کی گیس درآمد کرنا پڑے۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں 18 کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی مشکلات پر سیاست چمکانے سے گریز کرے ،جماعت اسلامی کے وفد کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے،ِپاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے کہیں گے کہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں،کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ مجھے علیمہ خان کی حراست سے متعلق علم نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نظام یا نئے انتظامی یونٹوں کے معاملے پر اسمبلی میں بحث کی جائے گی۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تیل کے کنوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اکتوبر کے اندر تیل کی دریافت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں