فیض آباد ( یونس رحیم نوتکانی) سینیٹر ثناءجمالی نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ءکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئیں۔ یہ دن کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جن کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا،سینیٹر ثناءجمالی نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پ±رامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ 27 اکتوبر یومِ سیاہ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام کی آواز دنیا بھر میں بلند کی جاتی رہے گی۔
مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، سینیٹر ثناءجمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل