ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے تدریسی عمل کو مو¿ثر بنانے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران میل و فیمیل افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل تدریسی سرگرمیوں کی بہتری اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے سمیت تعلیمی نظام کو مزید مو¿ثر اور فعال بنانے کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں عملے کی حاضری تدریسی عمل کے تسلسل اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور متعلقہ عملے کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکےڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فرائض سے غفلت برتنے اور بلاجواز غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت تنخواہوں کی کٹوتی اور بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ BEDA کے تحت محکمانہ کارروائی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین میں ذمہ داری اور جواب دہی کا احساس مزید مضبوط ہو انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے حاضری کے نظام کو مو¿ثر بنایا جائے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور سنجیدگی سے ادا کرنا ہوں گیاجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع نصیرآباد میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے تدریسی عمل کو باقاعدہ بنانے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں