بارکھان(خ ن)حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات، سرکاری اسکولوں کی فعالیت اور تعلیمی معیار میں بہتری کے اقدامات کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے ضلع بارکھان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈویژنل ڈائریکٹر نے گرلز ہائی اسکول مدینہ مسجد بارکھان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی حاضری مکمل جبکہ تدریسی سرگرمیاں جاری پائی گئیں۔ انہوں نے اسکول میں جاری تعلیمی عمل کا جائزہ لیا اور تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بارکھان بہادر شاہ کے دفتر میں کلسٹر ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے کی۔ اجلاس میں ڈی ای او بہادر شاہ اور ڈپٹی ڈی ای او طارق بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران کلسٹرز کے تحت فراہم کیے جانے والے سامان، تعلیمی وسائل کی دستیابی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی سلسلے میں ڈی ای او فیمیل کے دفتر میں گرلز اسکولوں کے کلسٹر ہیڈز کا الگ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں کلسٹر سامان کی شفاف اور بروقت فراہمی سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے تعلیمی معیار میں بہتری، اسکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کلسٹر نظام کو مو¿ثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔دورے اور اجلاسوں کا مقصد تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا، تعلیمی وسائل کی مو¿ثر فراہمی یقینی بنانا اور سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔
ڈاکٹر محمد سلیم زرکون کا ضلع بارکھان کا تفصیلی دور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل