لورالائی ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

لورالائی(خ ن) دکی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 20 فوڈ یونٹس پر بھاری جرمانے، 22 کو اصلاحی نوٹسز جاریزائدالمیعاد اشیائے خوردونوش، ملاوٹی دودھ، ناقص صفائی، غیر معیاری رنگوں اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی لورالائی/د±کی: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے لورالائی اور د±کی میں مختلف فوڈ بزنس یونٹس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 60 مراکز کا معائنہ کیا۔ فوڈ سیفٹی قوانین اور مقررہ معیار کی خلاف ورزی پر 20 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 22 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئیوزونل ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران گوشت کی دکانوں، ہوٹلز، جنرل اسٹورز، بیکنگ یونٹس اور سموسہ پکوڑا شاپس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ معائنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص صفائی، زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش، ملاوٹی دودھ، غیر معیاری رنگوں اور دیگر خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیافوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوشت کی دکانوں پر گوشت کو غیر صحت بخش طریقے سے رکھنے، مکھیوں سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی جال نہ ہونے، گندے برتنوں اور غیر صاف ریفریجریٹرز پر کارروائی کی۔ ہوٹلز میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ، خراب تیل، گندے برتن، کھلے کوڑا دان، ناقص پانی اور کیڑوں سے بچاو¿ کے ناکافی انتظامات پر جرمانے عائد کیے گئےاسی طرح جنرل اسٹورز پر بغیر لائسنس کاروبار، زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش، ممنوعہ MSG اور کیمیکلز کو غذائی اشیاء کے ساتھ رکھنے کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔ بیکنگ یونٹس میں نان فوڈ گریڈ رنگوں کے استعمال، چھپے ہوئے پرنٹڈ کاغذ پر اشیاء رکھنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی جرمانے عائد کیے گئے سموسہ پکوڑا شاپس کے معائنے کے دوران گندے واٹر کولرز، چھپے ہوئے کاغذ کے استعمال اور غیر صحت بخش ماحول پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ فوڈ سیفٹی کے مقررہ معیارات اور بی ایف اے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ حکام نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ملاوٹ، زائدالمیعاد اشیاء اور دیگر خلاف ورزیوں کی صورت میں آئندہ مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں