جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور تدریسی عمل میں بہتری لانے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومت کے وڑن کے مطابق ضلع جعفرآباد میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر اور مو¿ثر بنایا جا سکے۔بند اسکولوں کو فعال کرنے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے اور محکمہ تعلیم کے زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے ضلع بھر میں تدریسی عمل کو درپیش مسائل، اساتذہ کی حاضری کی صورتِ حال، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور محکمہ تعلیم کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفراباد خالد خان نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی باقاعدہ حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضری یا فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے، اس لیے تمام متعلقہ افسران اسکولوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کریں اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ بند اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے مو¿ثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور زیرِ تعمیر تعلیمی منصوبوں میں تعمیراتی معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے جلد مکمل ہو کر تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال میں لائے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور سنجیدگی سے ادا کریں اور تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں، کیونکہ معیاری تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی باقاعدہ حاضری یقینی بنائی جائے،خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل