ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ، فریدہ ترین

صحبت پور(خ ن) ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آبپاشی نظام کی بہتری نہری پانی کی مو¿ثر ترسیل اور ڈرینیج سسٹم کو فعال بنانے پر زور دیا گیا جبکہ درپیش مسائل کے حل اور جاری اقدامات کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے افسران کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں آبپاشی کے نظام کی بہتری نہری پانی کی منصفانہ اور مو¿ثر تقسیم زرعی اراضی تک پانی کی بروقت فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کا مقصد آبپاشی اور ڈرینیج کے نظام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات اور متعلقہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانا تھااجلاس کے دوران محکمہ ایریگیشن کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں آبپاشی کے نظام کی موجودہ صورتحال نہری پانی کی ترسیل نکاسی آب کے انتظامات ڈرینیج نظام میں موجود رکاوٹوں اور جاری مرمتی و بہتری کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ان امور کا بھی جائزہ لیا گیا کہ زرعی علاقوں میں پانی کی ضروریات کو کس طرح بہتر انداز میں پورا کیا جا سکتا ہے اور بارشوں یا دیگر وجوہات کے باعث جمع ہونے والے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبپاشی اور نکاسی آب کا مو¿ثر نظام ضلع کی زرعی معیشت فصلوں کی بہتر پیداوار زرعی زمینوں کے تحفظ اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی بروقت اور مناسب ترسیل کے ساتھ ساتھ ڈرینیج نظام کی بہتری بھی ناگزیر ہے کیونکہ نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث زرعی اراضی فصلوں اور آبادیوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آبپاشی اور ڈرینیج نظام میں موجود خامیوں تکنیکی رکاوٹوں اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں نہروں اور نکاسی آب کے راستوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور جہاں مرمت صفائی یا بہتری کے اقدامات درکار ہوں وہاں متعلقہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ کاموں کی بروقت تکمیل اور مطلوبہ نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمہ ایریگیشن کے افسران اپنی ذمہ داریاں مستعدی پیشہ ورانہ صلاحیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اور آبپاشی و نکاسی آب سے متعلق عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوام بالخصوص زمینداروں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہےاجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع صحبت پور میں آبپاشی کے نظام کی بہتری نہری پانی کی مو¿ثر ترسیل اور ڈرینیج سسٹم کی فعالیت کے لیے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا جبکہ متعلقہ افسران مسائل کے حل اور جاری کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر انداز میں انجام دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں