بلوچستان قدرتی وسائل اور معاشی امکانات سے مالامال صوبہ ہے، نسیم الرحمن

گوادر (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے گوادر فری زون میں شہزاد اینڈ شاو¿ فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے تحت جانوروں کی افزائش، گوشت کی جدید پروسیسنگ اور بیرونِ ملک برآمدات کو فروغ دینے کا ہدف ہے، جس سے بلوچستان میں سرمایہ کاری، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے امکانات روشن ہوں گے افتتاحی تقریب میں وفاقی سیکریٹری میری ٹائم افیئرز محمد خرم آغا، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ،رکن پنجاب اسمبلی و رکن چیف منسٹر انسپکشن ٹیم محترمہ تحسین فواد، سی پیک کوآرڈینیٹر اسلام آباد محترمہ زارا، سی پیک پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد، وزارتِ غذائی تحفظ و تحقیق کے ڈاکٹر شہلحن، ڈائریکٹر جنرل، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سابق سیکریٹری خلیل احمد، سابق نائب صدر واجدہ سلیم اور دیگر حکام و معززین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے افتتاحی فیتہ کاٹا اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ فارم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو منصوبے کے مجوزہ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معاشی امکانات سے مالامال صوبہ ہے، جہاں نجی شعبے کے اشتراک سے سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو نئی جہت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے وابستہ منصوبے بلوچستان کی معاشی ترقی، تجارت اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک اور گوشت کی پروسیسنگ میں سرمایہ کاری سے مقامی پیداوار کی معاشی قدر بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صوبائی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ گوادر کی جغرافیائی اہمیت اور بندرگاہی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بلوچستان کو بین الاقوامی تجارتی منڈیوں سے مو¿ثر انداز میں منسلک کیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں