ٹرانسپورٹرز مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں،ظاہر شاہ کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے) آل پاکستان بس یونین اور پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، نائب صدر اقبال سرگڑھ، جنرل سیکرٹری وزیر خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمتین نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اس وقت مختلف مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں، بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ کوئٹہ پنجاب روٹ پر ٹائم شیڈول، امن و امان کی صورتحال، جگہ جگہ چیک پوسٹوں اور تلاشی کے نام پر مسافر گاڑیوں کو گھنٹوں روکنے جیسے مسائل نے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں تک سفر کرنے والی مسافر گاڑیوں کو راستے میں متعدد مقامات پر روک کر طویل انتظار کروایا جاتا ہے، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر کے باعث مقررہ ٹائم شیڈول برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ کاروباری اخراجات میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز پہلے ہی دبا کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ان کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جا رہی۔ امن و امان برقرار رکھنا اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، تاہم سکیورٹی اقدامات کے دوران مسافر گاڑیوں کی آمدورفت کو غیرضروری طور پر طویل وقت تک روکنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ چیک پوسٹوں پر ایسا مثر نظام بنایا جائے جس کے تحت ضروری جانچ پڑتال بھی ہو اور مسافروں کو بلاوجہ انتظار کی اذیت بھی برداشت نہ کرنا پڑے۔ بس یونین رہنماں نے حکومت بلوچستان، وفاقی حکومت اور متعلقہ سکیورٹی و انتظامی حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ پنجاب روٹ پر ٹائم شیڈول کے مسائل حل کیے جائیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں اور چیک پوسٹوں پر مسافر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار آسان اور تیز بنایا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اپنے کاروبار کو بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں اور عوام کو محفوظ، بروقت اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں