کوئٹہ….بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے معروف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت میر جمیل رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل، صحافتی برادری کے حقوق، تحفظ اور میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قیوم بلوچ نے میر جمیل رند کو بلوچستان میڈیا فورم کے قیام، اغراض و مقاصد، تنظیمی جدوجہد اور بالخصوص صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بقا کے لیے پیش کیے گئے 10 نکاتی مطالبات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر میر جمیل رند نے بلوچستان میڈیا فورم کے 10 نکاتی مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور عوام کی آواز ہوتے ہیں، جو نامساعد حالات کے باوجود عوامی مسائل اجاگر کرنے اور حقائق سامنے لانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔صحافیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ، ان کے حقوق کا تحفظ اور انہیں محفوظ و سازگار ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے معاشی مسائل، پیشہ ورانہ مشکلات اور تحفظ سے متعلق معاملات کو سنجیدگی سے حل کیا جانا چاہیے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثر اقدامات کریں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر تسلیم کریں۔ میر جمیل رند نے بلوچستان میڈیا فورم کی جانب سے صحافیوں کے حقوق کے لیے منظم انداز میں آواز بلند کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے جائز مطالبات کی حمایت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانے اور ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
میر جمیل رند کی بلوچستان میڈیا فورم کے 10 نکاتی مطالبات کی حمایت کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل