جعفرآباد (مقصود احمد مہر) بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے مرکزی شہر ڈیرہ اللہ یار میں اوستہ محمد روڈ، مولانا پیٹرولیم سروس کے قریب کچی بند، گوٹھ مدد پور کھوسہ میں سالانہ عظیم الشان محفلِ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، معززینِ علاقہ اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا ماحول ذکر و اذکار، نعت و منقبت اور محبتِ رسول ﷺ سے معطر رہا۔ محفل کا اہتمام زیرِ نگرانی غلام حسین عرف شاہ کھوسہ، نبی بخش عرف خان کھوسہ اور رحیم بخش کھوسہ نے کیا،جبکہ حاجی محمد قاسم کھوسہ اور محمد آصف علی قادری نے خصوصی طور پر دعا کی درخواست پیش کی۔محفل میں خصوصی خطاب اور دعا کے لیے پیر سید حافظ عبدالرحیم شاہ جیلانی قادری تشریف فرما ہوئے۔ محفل کی صدارت سید علی اکبر شاہ جیلانی قادری نے فرمائی۔اس موقع پر شیریں زباں مفسرِ قرآن، فخرِ اہلِ سنت والجماعت حضرت علامہ مولانا مفتی عبیداللہ ڈاھری صاحب، شاہ پور جھانیاں نے خصوصی خطاب فرمایا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قرآن و سنت کی تعلیمات، محبتِ رسول ﷺ، اولیائے کرام کی دینی و روحانی خدمات، ایصالِ ثواب اور اصلاحِ معاشرہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی روحانی محافل مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسولﷺ کو فروغ دینے، دینی شعور بیدار کرنے اور باہمی محبت و اخوت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں۔محفل کے مہمانانِ خصوصی میں سید اچھن شاہ جیلانی، حضرت قبلہ سید دیدار احمد شاہ بخاری، سید محمد باقر علی شاہ جیلانی قادری،سید حاصل شاہ جیلانی قادری، علامہ مولانا مقبول احمد مہر، علامہ غلام رسول حسینی، میر عرض محمد خان جتک، حاجی دیدار احمد منگی، وڈیرہ لیاقت خان کھوسہ، سجاد احمد کھوسہ، بابو قلندر بخش کھوسہ، ڈی ایس پی دلمراد ڈومکی، حاجی محمد اکرم سیال، غلام نبی، رئیس عبد الکریم ببر جمالی، حاجی محمد پریل جمالی، حبیب اللہ جمالی، بابو عرض محمد جمالی، غلام یاسین کٹبار، حاجی عبد الخالق پندرانی، کریم بخش سامت اور حاجی غلام حسین کھوسہ سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔محفل میں علاقے کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور عاشقانِ رسولﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی، جس میں ملک و قوم کی سلامتی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن و امان اور اہلِ علاقہ کی بھلائی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔سالانہ عظیم الشان محفلِ بڑی گیارہویں شریف نے علاقے میں دینی و روحانی ماحول کو فروغ دینے اور محبت و عقیدت کے جذبات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شرکائے محفل نے اس بابرکت اجتماع کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کی دینی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
کچی بند، گوٹھ مدد پور کھوسہ میں سالانہ عظیم الشان محفلِ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل