خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بامقصدگفتگو کی خواہش ہو تو خوش آمدیدکہیں گے، اپوزیشن جہاں بھی بات کرنا چاہے ہم تیار ہیں،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، 12متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائےگا، متاثرہ اضلاع سے آبادی کی نقل مکانی نہیں ہوگی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، متاثرہ اضلاع سے آبادی کی نقل مکانی نہیں ہوگی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی آرہی ہے، متاثرہ اضلاع میں صوبائی حکومت کی عملداری قائم کی جائےگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں