جماعتی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں، مولانا محمد خان موسیانی

سونمیانی وندر(پ ر)جمعیت علمائے اسلام تحصیل سونمیانی وندر کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا محمد خان موسیانی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ایک ایسی دینی و سیاسی تحریک ہے جو دینِ اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں سیاست کو خدمت دیانت حق گوئی اور اصلاحِ معاشرہ کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کا مقصد اسلامی اقدار کا تحفظ، مظلوم اور محروم طبقات کی آواز بننا آئین و قانون کی پاسداری اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب بعد نمازِ عشائ جمعیت علمائے اسلام سائیں عبدالصمد ہالیجوی یونٹ وندر سٹی کے دورے کے موقع پر یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت یونٹ امیر حافظ کریم بخش انگاریہ نے کی جبکہ جمعیت علمائے اسلام تحصیل سونمیانی وندر کے امیر سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام تحصیل سونمیانی وندر کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں سائیں عبدالصمد ہالیجوی یونٹ وندر سٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت قاری عتیق الرحمٰن نے حاصل کی اجلاس میں تنظیمی امور جماعتی سرگرمیوں کارکنان کے باہمی رابطے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مولانا مفتی امین اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی سیاست کا بنیادی مقصد دینی اقدار کا تحفظ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آئینی و جمہوری جدوجہد کرنا ہے سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت، امانت اور ذمہ داری کا ذریعہ ہونا چاہیے۔ دینی و سیاسی جدوجہد اسی وقت مو¿ثر ثابت ہوتی ہے جب اس کے ساتھ اخلاص نظم و ضبط، استقامت اور عوامی خدمت کا جذبہ وابستہ ہو انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جماعتی کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں، جماعتی نظم و ضبط کی پابندی کریں اور جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ کارکنان عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط بنائیں اور ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری کوششیں جاری رکھیں مولانا محمد خان موسیانی نے بھی جماعتی سرگرمیوں میں باہمی مشاورت اتحاد اور تنظیمی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جماعتی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ذمہ داران اور کارکنان مشترکہ مقصد کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کریں یونٹ کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کو فعال بنانا کارکنان کو متحرک رکھنا اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی رہنمائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں تحصیل جماعت کے تنظیمی دورے کے دوران یونٹ کی کارکردگی اور جماعتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا، جبکہ مجلسِ عمومی کی تیاریوں اور آئندہ تنظیمی پروگراموں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کارکنان کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور جماعتی پیغام کو مو¿ثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اجلاس کے اختتام پر جماعتی نظم و ضبط باہمی اتحاد دینی و سیاسی جدوجہد میں استقامت اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ شرکائ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے دستور جماعتی پالیسی اور مشاورت کے اصولوں کے مطابق اپنی تنظیمی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں