گنداخہ(نورحسن جمالی)فائر بریگیڈ آفس کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، چیئرمین ڈاکٹر جاوید جمالی نے صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید جمالی کی خصوصی ہدایت پر میر زین اللہ خان جمالی، میر فردین خان جمالی اور میر ذیشان خان جمالی سوشل ورکر نور محمد جمالی نے گنداخہ میں نئی تعمیر ہونے والی فائر بریگیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گنداخہ پریس کلب کے صدر سلیم گوپانگ اور صحافی نورحسن جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فائر بریگیڈ آفس کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے جبکہ باقی ماندہ کام جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جاوید جمالی نے گنداخہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی کاوشوں سے گنداخہ شہر کے عوام کو فائر بریگیڈ جیسی اہم سہولت میسر آرہی ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ہنگامی حالات اور آتشزدگی کے واقعات میں بروقت امدادی کارروائیوں میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی جانب سے بھی تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے محمد یاسین جمالی کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر جاوید جمالی نے کہا کہ فائر بریگیڈ آفس کی تکمیل سے گنداخہ شہر اور گردونواح کے عوام کو ایک اہم سہولت میسر آئے گی اور ہنگامی حالات میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
میر زین اللہ خان جمالی اور دیگر کا تعمیر ہونے والی فائر بریگیڈ آفس کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل