کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاہے کہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ اسماءجتک اور لائبہ ستار کے کیس میں ملزمان جتنے بھی با اثر ہوں جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔اور لائبہ ستار کے حوالے سے کیس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لائبہ ستار کیس کے حوالے سے مقدمہ درج ہوگیاہے۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو نامزد کیا گیااہل خانہ کی جانب سے عدالت میں راضی نامے کے بعد 2 گرفتار افراد بری ہوئے مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں روایات کو پامال اور غیرت پر حملہ کرنے والے درندے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اسماءجتک ہو یا کوئی اور، سب ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہیں، حکومت ظالم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اسماءجتک کے ساتھ ہونے والے ظلم کو ہم بھی محسوس کر رہے ہیںاسماءجتک کیس میں نامزد ملزمان اور کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیںجو شخص کوئی درندگی یا جرم کرتا ہے تو وہ گھر میں نہیں بیٹھتا، چھپنے کے لیے جگہ ضرور تلاش کرتا ہے اسماءجتک اور لائبہ ستار کیس میں ملزمان جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے بلوچستان کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ گھنا¶نے جرم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
خواتین کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،میر ضیاءلانگو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل