جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی ) جمعیت علمائ ِ اسلام کے ممتاز مرحوم رہنما مولانا فیض محمد ڈول کی اہلیہ، مرحوم مولانا فدا احمد ڈول اور در محمد ڈول ،قاری عبدالباسط ڈول اور حافظ فضل الرحمن کی والدہ، جبکہ مولانا سراج احمد ڈول کی دادی 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی کفایت اللہ ڈول نے جامعہ قاسم العلوم جیکب آباد میں پڑھائی، جس میں جمعیت علماءِ اسلام کے کارکنوں سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر رہنماو¿ں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی، جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی سرپرست سید شاہ محمد شاہ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ندیم احمد قریشی،حاجی محمد عباس بنگلانی ،ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو، مولانا عبدالمالک گہنیو، مقدم علی مردان سیال، جامعہ بنوری ٹاو¿ن کراچی کے قاری عبدالجبار اور دیگر شخصیات نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
جیکب آباد جے یو آئی کے بزرگ رہنما مولانا فیض محمد ڈول کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل