گوادر (خ ن)گوادر گرامر اسکول کے زیرِ اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات نے سائنسی ماڈلز پیش کیے اور مباحثے میں حصہ لیا۔ تقریب کی مہمانِ خاص اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت اور چیئرمین ضلع کونسل گوادر شے مختیار تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایسی تعلیمی و سائنسی سرگرمیاں طلبہ میں سائنسی شعور، تحقیقی رجحان، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ عملی تجربات اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران سائنسی ماڈلز تیار کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ماسٹر خدا بخش ہاشم، جنرل سیکرٹری بہرام بلوچ، سینئر نائب صدر مجید عبداللہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں تقریب کے اختتام پر آر سی ڈی کونسل کے صدر حاجی عبدالغنی نوازش نے مہمانوں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں سائنسی علوم کے فروغ، تحقیق کی حوصلہ افزائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔
گوادر گرامر اسکول کے زیرِ اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل