پشاور…. پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے سے 29 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملبے تلے دب کر 52 بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سکول کی چھت گرنے کا واقعہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کالج روڈ پر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ دیر کالونی واقعے کے 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچیاں شامل ہیں۔ترجمان ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کی ایک چھت دوسری پر گرنے سے عمارت بیٹھ گئی، ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، ملبہ ہٹا کر بچوں کو حفاظت کے ساتھ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاک فوج اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن
پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، پاک فوج کے جوان دیگر ریسکیو اور دیگر ریلیف اداروں کے ہمراہ شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ملبے میں دبے بچوں اور دیگر سکول سٹاف کو ریسکیو کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، پاک فوج اور دیگر ریسیکو اداروں کے جوان ملبے میں دبے بچوں اور دیگر سٹاف کو نکال کر سپتال منتقل کر رہے ہیں۔