کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملک کی معیشت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، انہیں درپیش مسائل کا حل، اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے جائز مسائل کے حل اور ان کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لیبر ونگ اور دیگر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصروفیات کے باوجود تقریب میں شرکت کر کے مزدور رہنماو¿ں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ جعفر خان مندوخیل نے طالب علمی کے زمانے سے لے کر اب تک مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔ اس تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نسیم الرحمٰن خان ملاخیل کو لیبر ونگ کا کنوینر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم الرحمان خان ملاخیل کو سیاست میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اس لئے ان کو جو عہدہ دیا گیا ہے وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر لیبر ونگ کو مزید منظم بنائیں صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھی جائے گی اور حکومتی نمائندے اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی سے وابستہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پر انہوں نے لیبر ونگ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تقریب میں دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ آخر میں تقریب کے شرکاء نے پر وقار انداز میں تقریب کے انعقاد پر صوبائی مشیر ماحولیات موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملا خیل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
مزدور طبقہ ملکی معیشت کی شہ رگ ہے، حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، نسیم الرحمن ملاخیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل