سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز سمندری ہواو¿ں کے باعث اڑنے والی مٹی نے شاہراہ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہونے لگی جبکہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کنڈملیر کے ساحلی علاقے میں سمندر کی جانب سے چلنے والی تیز ہواو¿ں کے باعث مٹی اڑ کر مکران کوسٹل ہائی وے پر پھیل گئی جس سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیوں کو گزارنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ سڑک پر مٹی پھیلنے کے باعث ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط کے ساتھ سفر کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تیز ہواو¿ں اور فضا میں اڑتی ہوئی مٹی کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے بلوچستان کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے جو ساحلی علاقوں کو دیگر شہروں سے ملانے کے ساتھ ساتھ مسافروں سیاحوں اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایسے میں شاہراہ پر مٹی جمع ہونے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس راستے پر سفر کرنے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ٹرانسپورٹر ڈرائیورز نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کنڈملیر کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور شاہراہ پر جمع ہونے والی مٹی ہٹانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاو¿ ممکن ہو سکے۔
اڑنے والی مٹی نے شاہراہ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل