لورالائی(خ ن)ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن لورالائی ڈویژن عبدالواسع خان کاکڑ نے جی بی ایچ ایس دَرگئی سرگڑہ لورالائی اور جی جی ایم ایس دَرگئی سرگڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بابو ملک نجیب خان کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈویڑنل ڈائریکٹر نے مختلف کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کیا، طلبہ سے سبق سنا اور مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے۔ انہوں نے بچوں کی تعلیمی استعداد، تدریسی سرگرمیوں، حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیااس موقع پر ہیڈ ماسٹر عبدالرو¿ف نے اسکول کے حوالے سے ڈویژنل ڈائریکٹر کو تفصیلی بریفنگ دی اور ادارے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی تعداد، تدریسی امور اور درپیش مسائل سے آگاہ کیاڈویڑنل ڈائریکٹر عبدالواسع خان کاکڑ نے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم، بنیادی تعلیمی تصورات اور بہتر تربیت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کتاب پڑھانا کافی نہیں بلکہ طلبہ کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ دنیا میں جو قومیں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتی ہیں، ان کی ترقی کی بنیاد تعلیم پر ہوتی ہے۔ اگر ہم اپنی قوم اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دینا ہوگی انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو بنیادی تعلیمی مہارتوں پر خصوصی توجہ دیں، کمزور طلبہ کی نشاندہی کرکے ان پر اضافی محنت کریں اور کلاس رومز میں ایسا مثبت اور سازگار تعلیمی ماحول قائم کریں جہاں بچے اعتماد کے ساتھ سیکھ سکیں ڈویڑنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ایک بہترین استاد صرف سبق نہیں پڑھاتا بلکہ مستقبل کے معمار تیار کرتا ہے۔ اس لیے اساتذہ کی محنت، تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تعلیمی معیار میں بہتری براہِ راست قوم کے مستقبل سے وابستہ ہےدورے کے اختتام پر ڈویڑنل ڈائریکٹر نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم، حاضری، نظم و ضبط اور تربیت پر مسلسل توجہ دی جائے تاکہ علاقے کے تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دینا ہوگی ،عبدالواسع خان کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل